بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور سیشن کورٹ: رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم،ندیم نانی والا کوبھی ریلیف مل گیا

لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی مبینہ غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی، جبکہ کیس کے دوسرے ملزم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران جوا ایپ کی تشہیر اور پروموشن سے متعلق مقدمے پر دلائل دیے گئے۔ وکلاء کے مؤقف سننے کے بعد عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا۔ دوسری جانب ندیم نانی والا کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ 1 روپے 72 پیسے اضافے کی درخواست

ذرائع کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر آن لائن بیٹنگ اور جوا ایپس کی تشہیر کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ کیس کی مزید سماعت 2 جون کو ہوگی۔