بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی سمندر میں فلوٹیلا روکنا غیر قانونی اقدام ہے، دفتر خارجہ

پاکستان نے عالمی امدادی فلوٹیلا ’’گلوبل صمود‘‘(Global Samood Flotilla) پر اسرائیلی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی سمندر میں امدادی فلوٹیلا کو غیر قانونی طور پر روکنا قابلِ مذمت اقدام ہے، جبکہ فلوٹیلا پر موجود امدادی کارکنوں کی من مانی حراست اور ان کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ زیر حراست افراد میں پاکستانی فلاحی کارکن Saad Edhi بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے تمام امدادی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک یقینی بنایا جائے۔

مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری زیر حراست افراد کے تحفظ، وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

دفتر خارجہ کے مطابق زیر حراست پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔