ویٹی کن سٹی چرچ نے پوپ لیو چہاردہم کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔
ویٹی کن کے مطابق روم کے جیمیلی اسپتال میں 71 سالہ پوپ کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ نکالنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا،منگل کو ہونے والی سرجری تقریباً 90 منٹ جاری رہی، جس کے دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
ویٹی کن کے بیان کےمطابق آپریشن کے بعد پوپ لیو چہاردہم معمول کے مطابق ہوش میں آگئے،جس کے بعد مختصر نگرانی کے بعد انہیں ان کے کمرے میں منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا، چمگادڑوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ، شہریوں کو خبردار کردیا گیا
اے ایف پی کے مطابق ویٹی کن کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کینسر جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلا ہے یا نہیں،توقع ہے کہ پوپ تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں قیام کریں گے۔









