اسلام آباد، لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر میں ماتحت عدلیہ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جبکہ ضلعی عدلیہ(district courts) میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
پنجاب میں 808، سندھ میں 89، بلوچستان میں 78، خیبر پختونخوا میں 149، اسلام آباد میں 29 عدالتیں ججز کی منتظر ہیں۔
پنجاب میں 648 فیملی اور سول ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے زیرِ انتظام 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے، صدر زرداری
سندھ میں سول اور فیملی ججز کی 70 جبکہ بلوچستان میں 58 اسامیاں تعیناتی کی منتظر ہیں۔اسلام آباد میں 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔








