بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا (Salman Ali Agha)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ذرائع کے مطابق بنگلاد یش سے مسلسل دوسری سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جولائی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کپتان ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرادی گئی

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان شان مسعود اور دیگرکھلاڑیوں میں فاصلے پیدا ہوگئے ، وطن واپسی کے دوران پلیئرز میں بول چال اور رابطے کا فقدان رہا ، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے۔یاد رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے 16ٹیسٹ کھیلے جس میں صرف4 جیتے جبکہ 12 ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔