پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک(Hanif Malik) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد نوٹس پیریڈ مکمل ہونے پر اپنی ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر سبکدوش ہو جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق حنیف ملک نے مستقبل میں فرنچائز کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کنگز مین کی ٹیم کے ساتھ مزید کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگز کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں جہاں ان کی کوچنگ خدمات کو سراہا گیا۔
مزیدپڑھیں:یوفون اور ٹیلی نار کا انضمام “e&&” کے نام سے نیا برانڈ متعارف کرانے کی تیاری
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ جلد نئے کوچ کے انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتا ہے تاکہ آئندہ بین الاقوامی سیریز سے قبل ٹیم کے کوچنگ سیٹ اپ کو حتمی شکل دی جا سکے۔
کرکٹ حلقوں کے مطابق حنیف ملک کی علیحدگی وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی تصور کی جا رہی ہے جبکہ نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری پر شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔









