اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم اور گوتھ اے آئی کےدرمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا،جس میں گوتھ اے آئی نے پاکستانی اساتذہ کیلئے چار ہزار فری پریمیئم سبسکرپشنز فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں تعلیم کےشعبےمیں مصنوعی ذہانت کےاستعمال اورجدید تعلیمی سہولتوں کےفروغ کےلیے وفاقی وزارتِ تعلیم اورگوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اورجدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کے لیےپُرعزم ہے،طلبہ کی تعلیم اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نےکہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو خوراک،رہائش،مفت یونیفارم اور جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،دانش اسکول معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی انقلاب لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، دانش اسکولوں کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ جدید تدریسی طریقوں کے ذریعےتعلیمی شعبےمیں مزید بہتری کے مواقع تلاش کیےجائیں گے،گوتھ اے آئی کی جانب سےپاکستان کے لیےچار ہزارمفت سبسکرپشنز کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔
مزید پڑھیں:صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع
وزیراعظم نےکہاکہ گوتھ اے آئی کےساتھ یہ شراکت داری پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی،جبکہ اس اقدام سے طلبہ،اساتذہ اور نوجوان نسل کے لیے ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔









