بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی بنگلہ دیشی حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

بنگلا دیش(Bangladesh) کی نئی حکومت نے پاسپورٹ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاسپورٹ پر “سوائے اسرائیل” کی عبارت بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ عبارت تقریباً چھ برس قبل سابق عوامی لیگ حکومت کے دور میں ختم کر دی گئی تھی۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ خارجہ پالیسی کے رجحانات، عوامی جذبات اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت یہ جملہ تمام اقسام کے پاسپورٹس پر مرحلہ وار دوبارہ شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2020 میں ای پاسپورٹ کے اجرا کے وقت اس عبارت کو ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد ملک کے اندر مذہبی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی۔ اس منصوبے پر تقریباً 45 ارب ٹکا لاگت آئی تھی اور اسے اس وقت ایک بڑی ڈیجیٹل اصلاحات کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

اب نئی حکومت کے تحت وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن اور مواد میں بھی وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پاسپورٹس رکھنے والے شہریوں کو فوری طور پر کسی تبدیلی کا سامنا نہیں ہوگا، تاہم تجدید کے وقت نئی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ، شہری پریشان

حکام نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کے اندر موجود واٹر مارکس اور تصویری مواد میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ بعض سابق ریاستی منصوبوں اور شخصیات سے متعلق تصاویر ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ ملک کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثے کی نمائندگی کرنے والے مناظر شامل کیے جائیں گے۔

ان میں احسن منزل، پانام سٹی، سندربن، ہلسا مچھلی اور قومی یادگار جیسے اہم مقامات شامل ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے سیکریٹری کے مطابق تمام تبدیلیوں کی حتمی منظوری جلد متوقع ہے اور اس عمل کا مقصد قومی شناخت کو نئے انداز میں پیش کرنا ہے۔