بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ سارہ خان(Sarah Khan) اور گلوکار فلک شبیر(Falak Shabbir) کے گھر ایک بار پھر خوشی نے دستک دی ہے، جہاں ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

جوڑے نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے کیا، جہاں سارہ خان نے نومولود کے ہاتھوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے “الحمداللہ” لکھا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام “رانیا فلک” رکھا ہے۔ اس اعلان کے بعد شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع، کروڑوں روپے کے تحائف کی واپسی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

یہ سارہ خان اور فلک شبیر کی دوسری بیٹی ہے۔ ان کی پہلی بیٹی کا نام الیانا فلک ہے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے 2020 میں شادی کی تھی، اور تب سے یہ جوڑا مداحوں میں خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔