بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت بیمار ، فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ، کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا،فواد چوہدری

لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، یہ ملک زرداری سیاست کا حامل نہیں ہوسکتا،

ڈپٹی اسپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہینِ عدالت میں طلب کرنا چاہیے، آپ اس طرح عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے وہ الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلان بی ہمارا نہیں، اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی