اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینئرصحافی وتجزیہ کاراورنجی خبررساں ادارے کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے خصوصی خبردیتے ہوئے بتایا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات کے امکانات واضح ہونے لگے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات کے انعقاد اور تاریخ کے اعلان پر جلد مشاورت ہو گی۔ذرائع کے مطابق گرتی معیشت کو کیسے اٹھایا جائے، الیکشن کب کرانے ہیں، اس پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ معیشت گر رہی ہے، موجودہ حالات ایسے ہیں کہ بات چیت کریں اورالیکشن کی تاریخ کا تعین کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہاکہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی جاتی تحریک انصاف کسی بھی مذاکرات کاحصہ نہیں بنے گی۔









