سوئی سدرن گیس (spokesman sui sudren)نے عید الاضحیٰ کے دوران گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔
سوئی گیس کی جانب سے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لئے عید الاضحی کے تینوں دن گیس کی فراہمی کا شیڈول کیا گیا جس کے مطابق منگل 26 مئی (چاند رات) کو گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی۔
شیڈول کے مطابق عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک گیس سپلائی صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک بحال رہے گی۔شیڈول کے مطابق جمعے کی صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی گیس کی سپلائی رات 10:00 بجے تک دستیاب ہوگی۔
شیڈول کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے دن رات 12 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی جبکہ عید کے تیسرے دن رات 10 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں :امریکا اور ایران کو تیزی سے خلیج تنازع کے مستقل حل کی جانب بڑھنا ہوگا؛ چین
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ 30 مئی سے گیس کی سپلائی کا پرانہ شیڈول بحال ہو جائے گا۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 26 مئی 9 ذوالحجہ یوم عرفہ پر روزہ رکھنے کے خواہش مند صارفین کیلیے رات 3 بجے سے گیس فراہم کی جائے گی۔









