راجستھان رائلز کے نوجوان بیٹر ویبھوو سوریہ ونشی(vibho suriavenshy) نے جاری آئی پی ایل میں اب تک 65 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
انہوں نے یہ اعزاز سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے ایلیمنیٹر میچ میں حاصل کیا۔
اس سے قبل ایک سیزن میں سب سے زیادہ 59 چھکوں کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جو انہوں نے 2012 کے آئی پی ایل میں بنایا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس گیل نے یہ ریکارڈ 456 گیندوں پر قائم کیا تھا جبکہ ویبھوو سوریہ ونشی نے صرف 266 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کرلیا۔
مزید پڑھیں:یورپی پارلیمنٹ میں افغان طالبان رجیم کیخلاف بھاری اکثریت سے قرار داد منظور
کرس گیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویبھوو ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں اور انہوں نے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی۔









