بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوجوان پاکستانی فٹبالرز اہم عالمی ایونٹ میں شرکت سے محروم، کیوں۔۔؟؟؟

اسلام آباد، پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں طویل المدتی پلاننگ کے فقدان کے سبب ایک مرتبہ پھر پاکستان کے نوجوان فٹ بالرز(Footballer) ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے انڈر 20 ایشین کپ 2027ء کے کوالیفائنگ مرحلے کے ڈراز جاری کر دیے ہیں، تاہم پاکستان اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

پی ایف ایف ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث قومی انڈر 20 ٹیم کو کوالیفائرز میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپریل میں ہی اے ایف سی کو فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

تاہم ایونٹ میں پاکستان کی عدم شرکت اور اس پر سوالات اس وقت ہی سامنے آئے جب اے ایف سی نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا، جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں تھا۔

ایشین انڈر 20 کپ کے کوالیفائرز رواں سال اگست میں منعقد ہوں گے جبکہ اے ایف سی انڈر 20 ایشین کپ 2027ء اگلے سال چین میں کھیلا جائے گا۔

مسلسل تیسری مرتبہ پاکستان اس ایج گروپ کے اے ایف سی ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے، جس سے نوجوان فٹ بالرز ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے محروم رہ جائیں گے۔

فٹبال حلقوں میں سوال کیا جا رہا ہے کہ فیڈریشن آخر نوجوان ٹیموں کے لیے بھی بنیادی فنڈز کا انتظام کیوں نہیں کر پا رہی۔

پاکستان میں فٹ بال گزشتہ چند سال کے دوران انتظامی بحران، غیر یقینی صورتحال اور ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہے،

مزید پڑھیں:امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا: امریکی ویب کا دعویٰ

جس کی وجہ سے اس کو پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم گزشتہ سال الیکشن کے بعد توقعات تھی کہ شاید اب معاملات بہتر ہوجائیں۔