بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2126 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے(Business week) کے آخری روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2126 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 71 ہزار 545 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

ایران امریکا امن معاہدے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آگئی۔

کاروبار کے پہلے سیشن میں بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17.25 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مزید پڑھیں:افریقی ممالک میں ایبولا کا خطرناک پھیلائو، دنیا بھر میں سفری پابندیاں سخت

واضح رہے کہ پیر کے روز عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔