سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (Muhammad bin salman)کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے سربراہان مملکت، خادم حرمین شریفین کے مہمانوں اور حج وفود کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔
استقبالہ تقریب میں البانیہ اور چاڈ کے صدور، ترکیہ، مالدیپ کے نائب صدور جبکہ مصر، موریطانیہ اور گنی کے وزرائے اعظم نے شرکت کی۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور علامہ طاہر اشرفی بھی تقریب میں شریک تھے۔رواں سال کتنے افراد نےفریضہ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا
سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ نے سعودی عرب کو دو مقدس مساجد اور مقدس مقامات کی دیکھ بھال کا اعزاز دیا ہے۔
مزید پڑھیں:چینی طلبہ کا ورلڈ ریکارڈ، دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی جہاز بنا لیا
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اللہ نے سعودی عرب کو زائرین کی خدمت کا اعزاز عطا کیا ہے، شاہ عبدالعزیز کے دورِ حکومت سے لے کر اب تک کی جانے والی ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔









