فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 683 ارب روپے شارٹ فال کے بعد ٹیکس ہدف(Tax targets) پورا کرنے کےلیے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی او کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:سعودی ولی عہد کا منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک
ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31 مئی کو معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔ دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔









