بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل، پیٹرول سستا اور ڈیزل پر بوجھ بڑھ گیا

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات(Petroleum Products) پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرحوں میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پیٹرول پر لیوی کم جبکہ ڈیزل پر اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی شرح 102.17 روپے سے کم ہو کر 91.34 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی شرح 58 روپے سے بڑھ کر 68.93 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق لیوی اسٹرکچر میں یہ تبدیلی مجموعی پالیسی کے تحت کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20.36 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں کمی کے باوجود ڈیزل پر بوجھ بڑھا دیا گیا ہے اور نئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی وزیرِ اعظم کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی ناکام قرار

مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تازہ جائزہ مکمل کر لیا ہے اور اسی کے مطابق ضروری ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔