پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین(Catherine Whitman) عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئیں۔
پاکستان ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے ان کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت برقرار
A warm gesture ahead of the ODI series 🤝🌙
Australia team manager visited the Pakistan dressing room and exchanged Eid-ul-Azha greetings
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live:… pic.twitter.com/GbpsiRpSG0— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
کیتھرین وائٹ مین نے اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے بھی ملاقات کی اور انہیں مٹھائی پیش کی۔
یہ خوشگوار ملاقات دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ ماحول اور کھیلوں کے مثبت جذبے کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔









