بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں قائداعظم کی اے آئی فوٹو والا جعلی نوٹ چل گیا؛ ویڈیو وائرل

شہرِ قائد میں جعلی کرنسی(Fake Currency) چلانے کا ایک نیا اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دکانداروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے دکاندار کو 500 روپے کا ایسا جعلی نوٹ دیا جس پر بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تبدیل شدہ انداز میں موجود ہے۔

اس نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قائداعظم کی روایتی تصویر کے بجائے انہیں ایک مختلف انداز میں، سردیوں کے ہیوی کوٹ میں دکھایا گیا ہے، جو اصل کرنسی نوٹ سے واضح طور پر مختلف ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Express News (@expressnewspk)

متاثرہ دکاندار کے مطابق اسے بعد میں شک ہوا اور نوٹ کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ جعلی ہے، جس کے بعد اس نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

مزیدپڑھیں:آسٹریلوی ٹیم مینیجر کی پاکستان ڈریسنگ روم آمد، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ افراد نے اسے ایک “تخلیقی مگر خطرناک دھوکہ” قرار دیا جبکہ دیگر نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ٹولز کے ذریعے جعلی دستاویزات اور کرنسی تیار کرنا ایک سنگین جرم ہے، جس سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی اور سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔

صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور جعلی کرنسی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہری اس طرح کے دھوکے سے محفوظ رہ سکیں۔