بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سمبڑیال: معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلانے کا واقعہ

ضلع سمبڑیال میں معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر  (Hakim Babar)کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حکیم بابر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تھانہ بیگووالہ کے علاقے موضع کوٹلی کھوکھراں میں موجود تھے، جہاں مبینہ طور پر سرور چوڑ اور صفدر نے انہیں شربت پیش کیا۔ شربت پینے کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال لے جایا گیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکیم بابر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مبینہ طور پر ٹک ٹاک پر ان کی بڑھتی ہوئی شہرت سے حسد کی وجہ سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ہانیہ عامر نے فوربز ’’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘‘ فہرست میں جگہ بنا لی

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں زہر کے واضح شواہد سامنے نہیں آئے۔ حکیم بابر کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔