پاکستان کرکٹ ٹیم (Pakistan cricket team) نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے ہزار میچ مکمل کر لیے ہیں، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
یہ یادگار موقع راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران آیا، جو قومی ٹیم کا ہزارواں ون ڈے تھا۔
اس تاریخی موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی سووینئر پیش کیا، جسے دونوں ٹیموں کے درمیان اسپورٹس مین اسپرٹ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛آسٹریلوی ٹیم مینیجر کی پاکستان ڈریسنگ روم آمد، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دن ان کے لیے اور پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ اس تاریخی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان اب اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔









