بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجلاس طلب کر لیا

تحریک انصاف (PTI) کی پارلیمانی پارٹی میں مبینہ اختلافات سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کل شام 7 بجے پارٹی ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے تمام پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کی ہے۔ اجلاس پارٹی کے اندرونی اختلافات اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی وزراء کی جانب سے ناراض ارکان سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ اختلافات کم کیے جا سکیں اور انہیں منایا جا سکے۔

مزید پڑھیں؛وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو خط، انتخابی ماحول پر تشویش کا اظہار

دوسری جانب ناراض ارکان نے بھی اپنی مشاورت کے لیے کل سہ پہر 4 بجے علیحدہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل پیدا ہونے والی اس صورتحال نے وزیراعلیٰ کے لیے سیاسی چیلنجز بڑھا دیے ہیں، جبکہ اسمبلی میں بعض ارکان کی مبینہ آزاد حیثیت ناراض گروپ کو مزید اہمیت دے سکتی ہے۔