بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا: میساچوسٹس میں کم عمر ریچھ دو اسکولوں میں داخل، طلبہ عارضی طور پر لاک ڈاؤن

امریکی ریاست میساچوسٹس (US state of Massachusetts) کے شہر ووستر میں ایک کم عمر کالا ریچھ دو مختلف اسکولوں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث انتظامیہ نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طلبہ کو کلاس رومز میں ہی روک لیا۔

حکام کے مطابق ریچھ کو جمعرات کے روز ہائی لینڈ اسٹریٹ کے قریب باغیچوں کی دیواریں پھلانگتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد قریبی ہائی اسکول کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا تاکہ طلبہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔

اس دوران طلبہ کو کلاس رومز میں ہی محدود رکھا گیا یہاں تک کہ ریچھ علاقے سے نکل گیا۔ بعدازاں یہی ریچھ تقریباً دو میل دور کلارک یونیورسٹی کے کیمپس میں بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں؛بھارت میں دلچسپ واقعہ: بال کٹنے پر فیشل ریکگنیشن نے مزدور کو پہچاننے سے انکار کر دیا

پولیس کے مطابق ریچھ بعد میں خود ہی واپس قریبی جنگلات کی طرف چلا گیا، جبکہ وائلڈ لائف حکام اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

میساچوسٹس وائلڈ لائف کے ماہر حیاتیات ڈیو واٹلز نے بتایا کہ یہ ریچھ تقریباً ڈیڑھ سال کا کم عمر جانور ہے جو غالباً حال ہی میں اپنی ماں سے الگ ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ ریچھ اس وقت اپنے ماحول میں راستہ تلاش کر رہا ہے اور انسانوں کے قریب آ گیا تھا۔