پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا، گرین شرٹس ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئے۔
اس تاریخی موقع پر آسٹریلوی کپتان Josh Inglis نے پاکستانی کپتان کو ایک یادگاری تحفہ پیش کیا، جبکہ Shaheen Shah Afridi نے اس موقع کو پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا اور اسے ایک خاص دن کہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ون ڈے پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا 1000 واں ایک روزہ مقابلہ تھا۔
پاکستان نے 1973 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا، گرین شرٹس نے اب تک کھیلے گئے 999 میچز میں 527 فتوحات حاصل کیں، 442 مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 9 میچز ٹائی اور 21 بے نتیجہ رہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداروں نے آئی ایس آئی کی برتری کا اعتراف کر لیا
اس دوران قومی ٹیم نے 1992 کا ورلڈ کپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیت کر عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جس میں فائنل میں بھارت کے خلاف 180 رنز کی شاندار فتح بھی شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اب ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گیا ہے، جبکہ بھارت 1075 میچز کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 1019 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس تاریخی موقع پر آسٹریلوی کپتان Josh Inglis نے پاکستانی کپتان کو ایک خصوصی تحفہ دیا، جبکہ Shaheen Shah Afridi نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے یادگار لمحہ قرار دیا۔









