متحدہ عرب امارات(UAE) میں جون 2026 کے لیے ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جو یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد ملک میں مسلسل تیسرے ماہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فروری اور مئی کے درمیان عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا جس کے اثرات مقامی فیول پالیسی پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:موبائل فون ٹیکس میں بڑی تبدیلی کا امکان
نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔ اسی طرح سپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔
ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت بھی بڑھا کر 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو پہلے 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔
ڈیزل کی قیمت بھی نظرثانی کے بعد 4.69 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ سابقہ شرح 4.33 درہم فی لیٹر تھی۔









