بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئل ٹینکر آنر کے اغوا کو 40 دن مکمل، پاکستانی یرغمالی رہا نہ ہوسکے

صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر(oil tanker) آنر 25 کے اغوا کو 40 دن مکمل ہوگئے، تاہم 10 پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی تاحال رہا نہ ہوسکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت آئل ٹینکر آنر 25 کے مالک کے ذریعے بحری قزاقوں سے مذاکرات کر رہی ہے، تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابتدا میں 10 لاکھ ڈالر اور بعد ازاں 40 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا، لیکن مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25 پر قبضہ کر کے عملے کے 17 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشیائی، 1 بھارتی اور 1 میانمار کا شہری شامل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جہاز اس وقت صومالی ساحل کے قریب لنگر انداز ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ ہو گیا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صومالی حکومت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بحری قزاقوں سے رابطے کے ذریعے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی جبکہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا تھا۔