بجٹ(Budget) سے قبل ہی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو ترقی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے روموشن بورڈ کی منظوری کے بعد ملازمین کو گریڈ 14 میں ترقی دے دی گئی۔
پیسکو انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیسکو میں ترقیوں کا یہ عمل مکمل طور پر مروجہ پالیسی کے تحت شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔
ترقی پانے والے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ محکمانہ امور کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی حملوں کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور 6 ممالک سے رابطہ
ترقی پانے والے اہلکار تاخیر کیے بغیر نئی پوزیشنز پر کام شروع کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کی سینارٹی پرانی ترتیب کے مطابق برقرار رہے گی اور اہلکار تاخیر کیے بغیر نئی پوزیشنز پر کام شروع کریں گے۔
یہ پروموشن آرڈرز عارضی طور پر ڈگری اور تعلیمی و تربیتی اسناد کی حتمی تصدیق سے مشروط ہوں گے۔
پیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور فیلڈ و انتظامی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔









