بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معاشی سطح پر پاکستان اتنا کمزور ملک نہیں جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں،مرتضیٰ سید

کراچی(نیوز ڈیسک) قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے پاکستان کو معاشی طور پر کم زور ملک ہونے کی سوچ رکھنے والوں کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کہتے ہیں کہ آئندہ 12 مہینے عالمی معیشت کے لیے بہت مشکل ہوں گے، کرونا کی وجہ سے گلوبل کموڈیٹیز کے قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، لیکن جن ممالک کے پاس آئی ایم ایف پروگرام ہے وہ معاشی بحران سے بچیں رہیں گے۔

انھوں نے کہا پاکستان ابھی اتنا کمزور ملک نہیں جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں، پاکستان کے ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب 70 فی صد ہے، پاکستان کا غیر ملکی قرضہ جی ڈی پی کا 40 فی صد ہے۔

مرتضیٰ سید نے کہا کہ ہمارے اندرونی قرضے زیادہ ہیں جن کو کنٹرول کرنا آسان ہوتا ہے، پاکستان نے صرف 20 فی صد غیر ملکی قرضے کمرشل ٹرم پر لیے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قرضوں کے اشاریے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر ہیں۔