لبنان (libnan)کے جنوبی حصوں میں مختلف مقامات پر اسرائیلی ڈرون حملوں میں ایک شخص شہید ہو گیا۔ڈرون حملوں کی لبنان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے مورچے پر مارٹر گولے گرنے سے زخمی اہلکار دم توڑ گیا۔
امن فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے جنوب میں رہائشیوں کو گھر واپس نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دریائے زہرانی کے جنوب میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ سنگین غلطی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ مشیروں کے غیر حقیقت پسندانہ خیالات وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو غلط فیصلوں کی طرف لے جا رہے ہیں۔









