اسلام آباد، چین کے قونصل جنرل)chainies council general) سن یان نے پاکستان اور چین کے درمیان ’’چائنہ پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ‘‘ کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شراکت داری فوجی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے یہ بات پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں چیئر مین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ محمّد مہدی کے گھر منعقدہ تقریب میں کہا ۔
تقریب میں سینیٹر پرویز رشید، مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ سلیم بخاری ، محمّد مہدی اور نے بھی خطاب کیا۔ قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت انفراسٹرکچر، صنعت اور رابطہ کاری کے منصوبوں میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی تربیت میں بھی اشتراک بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دو پاکستانی خلا باز چین میں خصوصی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ایک پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن کے ابتدائی مشن میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر دور میں مضبوط اور قابلِ اعتماد رہی ہے۔ محمد مہدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات روایتی سفارت کاری سے آگے بڑھ کر پائیدار شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
محمد مہدی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین نے دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
سہیل وڑائچ اور سلیم بخاری نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے چینی زرعی ٹیکنالوجی سے استفادے پر زور دیا۔ مقررین نے تقریب کو پاک چین دوستی کے 75 سال
مزید پڑھیں:E C C اہم اجلاس کل طلب، اضافی فنڈز، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری متوقع
مکمل ہونے کا اہم سنگِ میل اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔
تقریب میں حفیظ اللہ نیازی ، نوید چوہدری ، صفدر خان ، اراکین پنجاب اسمبلی عمران جاوید ، رانا راشد منہاس ، سپریم کورٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے ركن امجد شیرازی ، سیکرٹری ریونیو پنجاب شفقت اللہّ مشتاق نے بھی شرکت کیں ۔









