بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو شکست، بھارت انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی میں(asia hockey cup) بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی اور قومی ٹیم کامیابی کی جانب گامزن دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم بھارت نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری کوارٹر میں مزید 3 گول اسکور کیے اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

مزید پڑھیں:قرض واپسی، پاکستان کو 123 ارب ڈالر درکار، آئی ایم ایف سےنئی ڈیل کا امکان

پاکستان کی جانب سے عزیر احمد، محمد فرحان اور عدیل نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو فتح دلانے کیلئے کافی ثابت نہ ہو سکیں۔