بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان، سینیٹائزآپریشن،27 خارجی ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں (khowaraj)کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ہلاک خارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا۔

صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،72گھنٹوں میں 27 خارجیوںکی ہلاکت صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی

، انہوں نے مزید کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔

شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان، موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نڈر صحافی لالا اسرافیل قتل

پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئےسیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔