بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی بی میں پی پی کی برتری متنازعہ بنانے کیلئے نتائج میں تاخیر و تبدیلی کی جا رہی ہے، نیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر بخاری(Nayyar Hussain Bukhari) نے الیکشن کمیشن سے گلگت بلتستان کے تمام زیرِ التوا انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیر بخاری نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی برتری کو متنازع بنانے کے لیے نتائج میں تاخیر اور تبدیلی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی بی اے 16 اور جی بی اے 17 سمیت کئی حلقوں میں کامیابی کے باوجود نتائج روکے گئے۔

مزیدپڑھیں:جے یو آئی (ف) کاگلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار

نیر بخاری کا کہناتھاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی منظم سازش جاری ہے اور جن نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر چکی ہے، وہاں نتائج کے اعلان میں بلاجواز تاخیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مینڈیٹ چرانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔