بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ آمد،خوشدامن کے انتقال پرفاتحہ خوانی

وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل اور استقامت کی بھی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:جی بی میں پی پی کی برتری متنازعہ بنانے کیلئے نتائج میں تاخیر و تبدیلی کی جا رہی ہے، نیر بخاری

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif visits the residence of senior politician Chaudhry Nisar Ali Khan in Islamabad on 8 June 2026.