بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکتوبر ،نومبر میں ہرصورت الیکشن ، حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کرلیں، شیخ رشید

 اسلام آباد(نیوزڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کرلیں، اکتوبر، نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے ،قوم تیاری کر لے۔شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کیلئے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے، سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔شیخ رشید نے کہا کہ مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی،آج ہمارے پاس خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ اہم قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے ؟سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چیئرمین رہ جائےگا۔