چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز (raja shahbaz)نے اعلان کیا ہے کہ پانچ انتخابی حلقوں کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نےمیڈیا سے گفتگومیں کہا جی بی اے 8 سکردو کے 10، جی بی اے 13 استور کے ایک، جی بی اے 15 دیامر کے ایک،جی بی اے 16 چلاس کے 3 اورجی بی اے 17 داریل کے 11 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کےمطابق ان پانچ حلقوں میں امیدواروں نےدوبارہ گنتی کی درخواستیں دائر کی تھیں،جبکہ متعدد امیدواروں نےمختلف پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کرانےکی بھی استدعا کی تھی،الیکشن کمیشن نےدرخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب، وفاق کو 570 ارب روپے کی مالیاتی رعایت دینے پر آمادہ
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہےکہ دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے ساتھ ہی ان پانچ حلقوں کے نتائج روکنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔









