بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خسارے کا شکار ریاستی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

شہباز شریف کی ڈسکوز کی نجکاری (discos privatisation) کا عمل تیز کرنے کی ہدایت ، پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو شامل ہیں

شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجکاری کے عمل پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے،

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کی جائے اور اسے انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد صارفین کے مفادات کے تحفظ اور مؤثر نگرانی کے لیے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کی جائے گی۔

ملک بھر میں بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی۔

مزید پڑھیں:پشاور، حسن خیل میں خوارجیوں سے مقابلے میں ایف سی کے 6 اہلکار شہید

بریفنگ کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی تینوں ڈسکوز کی نجکاری کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے چکی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے حصول کے لیے سعودی عرب، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر روڈ شوز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔