بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کابینہ کی تشکیل، سینہ تان کر سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑایاگیا،اعتزازاحسن

 اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پیپلزپارٹی کے رہنماوماہرقانون اعتزازاحسن نے کہاہے کہ حمزہ شہباز نے کابینہ تشکیل دے کر سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا،فل کورٹ کی تشکیل چیف جسٹس کا اختیارہے ،کوئی انہیں اس پر مجبورنہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے اعتزازاحسن نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں 40وزرانے حلف اٹھاکر سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا، سینہ تان کر سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑایاگیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فل کورٹ کی تشکیل چیف جسٹس کا اختیارہے ،فل کورٹ کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس کو مجبورنہیں کیا جاسکتا۔فل کورٹ کس معاملے پر ہوناچاہیے یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے تاہم اعتزاز احسن نے کہاکہ فل کورٹ کے لئے پی ڈی ایم کو پٹیشن دائر کرنے کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ منحرف اراکین اور ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کے معاملے پر کوئی تضاد نہیں، پی ٹی آئی کے اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا تھا، آرٹیکل63اے میں ہے کہ پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس کو ووٹ دینا ہے؟ پارٹی ہیڈ ووٹ دینے کے لئے ہدایت نہیں کرسکتا۔