پاکستانی ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان (Mahira Khan)نے کہا ہےکہ ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں اس لیے ہمیں دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے یہ بات کہی۔
ماہرہ خان کا تھاکہ ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں، معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمے داروں کو مثال بنانا ضروری ہے۔
Mahira Khan and The King Charles discuss Pakistan mental health issues – @TheMahiraKhan @RoyalFamily @geonews_english pic.twitter.com/Ta23qB4gSh
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 9, 2026
اداکارہ نے شاہ چارلس سے ملاقات کا احوال بھی بتایا اور کہا ‘ برطانیہ کے شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے، میری شاہ چارلس سے بہت اچھی بات چیت ہوئی، انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا جو میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ کام کرتی ہوں، وہ بہت چارمنگ شخصیت ہیں’۔
مزیدپڑھیں:امریکا: کچرے میں پھینکے ٹکٹ نے بڑا انعام جتوا دیا
ماہرہ نے بتایا کہ ‘انہوں نے اس کام میں کافی دلچسپی ظاہر کی، وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ سب کیسا جارہا ہے، انہیں پتا تھا میں سماجی طور پر کیا کرتی ہوں’۔









