اسلام آباد(ممتازنیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سر پرست اعلیٰ داعی اتحاد ِ بین المسلمین قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی قضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم گذشتہ چند روز سے علیل تھے جنہیں اتوار کی شب اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ انہیں دس فروری 1984کو دینہ کے مقام پر لاکھوں شیعیان حیدر کرار نے قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا تھا۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرزندان آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی اور آغا سید علی روح العباس موسوی کے مطابق نماز ِ جنازہ سوموار 25جولائی گیارہ بجے دن مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام میں ادا کی جائے گی۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کرگئے








