مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے (van accident)کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے ٹکرائی جس کے بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہو گیا۔
لاشیں اور زخمی افراد پمز اسپتال منتقل ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، موٹر وے پولیس اور محکمۂ جنگلات کا عملہ موقع پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا، قطر مشاورت مکمل، مذاکرات کار ایران روانہ، امریکی عہدیدار
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ملتان سے مری جا رہے تھے۔









