ڈیرہ غازی خان(Dera Ghazi Khan) میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے پولیس کارروائی کے دوران کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی اور کافی دیر تک نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا۔
پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے لیکن وہ نیچے نہ اترا۔صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر اسے نیچے اتارا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پرفٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے مفت ٹی وی کی پیشکش
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا pic.twitter.com/VGRZ67JYcM
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) June 11, 2026
کچھ صارفین نے درخت کاٹنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچایا جانا چاہیے تھا اور ملزم خود ہی بھوک پیاس کے باعث اتر آتا۔ جبکہ دیگر صارفین نے پولیس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ماحولیاتی نقصان کو بھی افسوسناک قرار دیا۔









