بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے،6طالبات کی حالت غیر

ملتان(Multan) میں ہیٹ ویو(Heat Wave) کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے اور شدید گرمی سے طالبات متاثرہونے لگیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکنِ عالم ملتان کے امتحانی سنٹر میں ہیٹ ویوکے باعث 6 طالبات کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزیدپڑھیں:مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی

پرنسپل ڈاکٹر زرغونہ کنول کی ہدایات پر متاثرہ طالبات کو بروقت سہولیات مہیا کی گئیں اورشدید گرمی کے پیش نظر امتحانی سنٹر اے سی سے آراستہ اسمارٹ کلاس روم میں منتقل کردیاگیا۔

دیگر امتحانی کمروں میں بھی ڈیزرٹ کولرز، ایئر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کر دیا گیاہے۔