پرانی موٹرسائیکل (Motorcycle)کو نئی بنا کر فروخت کیے جانے کا معاملہ صارف عدالت پہنچ گیا، جہاں خریدار نے دھوکے اور فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منٹگمری روڈ کے دکاندار کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے۔ صارف عدالت نے دکاندار پرویز کو 17 جون کو جواب کے لیے طلب کر لیا۔
مزیدپڑھیں:ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے،6طالبات کی حالت غیر
سبزہ زار کے رہائشی شکیل احمد نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے منٹگمری روڈ سے 60 ہزار روپے میں موٹرسائیکل خریدی۔ جسے رنگ کر کے پرانی موٹرسائیکل کو نئی بنا کر فروخت کیا گیا ہے۔









