بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تھائی لینڈ کی شہزادی47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

تھائی لینڈ کی شہزادی باجراکتیا نارندرا دیبیواتی 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ کئی برسوں سے شدید بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی شاہی محل کے بیورو نے تصدیق کی ہے کہ شہزادی کا انتقال جمعرات کی رات کنگ چولالونگ کورن میموریل اسپتال میں ہوا۔
وہ 2022 سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

مزیدپڑھیں:آئی پی ایل میں فتح کے بعد ویرات کوہلی کے نئے ہیر کٹ نے توجہ سمیٹ لی

رپورٹ کے مطابق شہزادی کو پیٹ کے انفیکشن اور دیگر پیچیدگیوں کے باعث طبی حالت میں مسلسل بگاڑ کا سامنا تھا، جس کے باوجود ڈاکٹرز کی کوششیں انہیں بچانے میں ناکام رہیں۔ شہزادی باجراکتیا تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا واجیرالونگکورن کی بڑی بیٹی تھیں اور انہیں شاہی خاندان میں اصلاحات اور جیل اصلاحات کے حوالے سے سرگرم کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد تھائی لینڈ میں سوگ کی فضا ہے اور شاہی خاندان کے قریبی حلقوں سمیت عوام نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔