اسلام آباد، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدہ (Peace agreement)اتنا قریب نہ تھا جتنا آج ہے۔
’ایکس‘ پر پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران ہم اُن عناصر کی مسلسل گمراہ کن معلوماتی مہم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس شور و غوغا کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش، متعدد گرفتار
پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون میں اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے، امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔









