بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اگلے ماہ سے ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا اعلان

لاہور(ممتاز نیوز) ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن( پی پی ایس سی) نے کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن اگلے ماہ سے ای پیمنٹ سسٹم کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔یکم اگست ۲۰۲۲ سے تمام آسامیوں کے لئے فیس ای پیمنٹ کے ذریعے وصول کی جائے گی۔مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد امیدروار کو ایک پی ایس آئی ڈی کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ امیدوار اس کوڈ کی مدد سے آن لائن فیس جمع کروائیں گے۔ فیس انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ اور ون لنک کے ذریعے ادا کی جا سکے گی۔ امیدوار ایزی پیسہ، یو پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے امیدوار صرف نیشنل بینک میں فیس جمع کرواتے تھے۔بینک کے اوقات کار اور لمبی قطاروں کی وجہ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اب امیدوار صرف اایک کلک پر گھر بیٹھے فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ای پیمنٹ کے آغاز کے بعد پرانے چالان فارم وصول نہیں کئے جائیں گے۔ ای پیمنٹ کا تصدیقی ایس ایم ایس آنے کے بعد ہی امیدوار درخواست کو جمع کروا سکیں گے۔امیدواروں کی سہولت اور شفافیت کا فروغ کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔