امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت ایران کو صرف محدود سطح پر یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران انتہائی محدود سطح پر یورینیئم افزودہ کر سکتا ہے، جسے فوجی مقاصد کے لیے بالکل استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورینیئم افزودگی کی یہ حد سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے جوہری معاہدے میں مقرر کردہ 3.67 فیصد افزودگی کے برابر ہی ہو گی؟
امریکی صدر نے اس سوال کے جواب میں واضح شرح بتانے کے بجائے کہا کہ ایران صرف پرامن مقاصد کے لیے یورینیئم افزودہ کر سکے گا۔
مزید پرھیں:اسٹیٹ بینک، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ معاہدے کا اعلان کرنے سے کچھ دیر پہلے ایک امریکی اہلکار نے کہا تھا کہ اس نئے معاہدے کے تحت ایران کا جوہری پروگرام ختم کر دیا جائے گا اور انتہائی افزودہ یورینیئم کو ختم کر دیا جائے گا، لیکن فی الحال اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔








