کویت سٹی، کویتی حکومت نے شہریت کی جانچ پڑتال سے متعلق جاری مہم کے تحت مزید 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا۔
شہریت منسوخی کی کارروائی کویت کے سرکاری گزٹ میں شائع کی گئی۔ کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو سال سے جاری شہریت جائزہ مہم کے تحت ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں گزشتہ دو برس سے شہریت کے ریکارڈ کا ازسرِنو جائزہ لینے کا عمل جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہریت کے حصول کے عمل میں بے ضابطگیوں اور قانونی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صرف 2025 کے دوران تقریباً 50 ہزار افراد کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی، جبکہ حالیہ فیصلے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا: ایمل ولی
شہریت منسوخی کی اس وسیع کارروائی نے کویت میں قانونی، سماجی اور انسانی حقوق کے حوالے سے بحث کو بھی جنم دیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔








